مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فزکس اولمپیاڈ ٹیم نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
یہ مقابلے 4 سے 12 جولائی 2026 تک کولمبیا کے شہر بوکارامانگا میں منعقد ہوئے، جن میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی۔
ایران کی جانب سے ہربد فودازی، کیان زرابیان اور محمد میرمحمدی نے طلائی تمغے حاصل کیے، جبکہ نیما کوشکی اور امیرسام گوہرپائے نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔
ایرانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ایرانی طلباء کی علمی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی نمایاں کامیابیوں کا ثبوت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ